حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کا امیدوار آگے

راجن پور: راجن پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ حتمی نتائج کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
237 میں سے 226 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری 86182 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عمار لغاری 52670 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا، 3 لاکھ 79 ہزار 204 کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
جام پور : این اے 193 ضمنی الیکشن، صدر جنوبی پنجاب سینیٹرعون عباس بپی کا مینا لغاری کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
آج کا دن پی ٹی آئی امیدوار محسن لغاری اور عمران خان کے نظریے کی کامیابی کا ہوگا، عون عباس بپی#بلے_پہ_ٹھپہ pic.twitter.com/Yhef7eNDwi
— PTI (@PTIofficial) February 26, 2023
ضمنی الیکشن میں 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم اصل مقابلہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوا، پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور (ن) لیگ کے عمار لغاری میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی یہاں سے امیدوار ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے جن میں سے 68 کو حساس قرار دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے بھی گشت کیا۔