vni.global
Viral News International

حفاظتی ضمانت،عمران خان کا آج ہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں سے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کے کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 عمران خان 2 بجےکے بعدعدالت میں حفاظتی ضمانت کےلیے پیش ہوں گے، ان کی روانگی سے پہلےکارکنوں کو زمان پارک پہنچنےکی کال دیدی گئی ہے، کارکن عمران خان کی عدالت روانگی کےوقت ہمراہ ہوں گے۔

ادھرپی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 2 بجے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.