vni.global
Viral News International

حریت رہنما یاسین ملک کو سزا، ترجمان پاک فوج کا رد عمل

پاکستان من گھڑت الزامات میں یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے

بھارتی عدالت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا کے بعد ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر اعوان کا رد عمل آ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان من گھڑت الزامات میں یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایسے جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید لکھا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت کی جدوجہد کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.