حج اور عمرہ کے نام پر فراڈ کرنیوالا ٹریول ایجنٹ گرفتار
گجرات میں ٹریول ایجنٹ 49 افراد سے پیسے لیکر روپوش ہو گیا تھا: ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں حج اور عمرہ کے نام پر فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ 49 افراد سے پیسے لیکر روپوش ہو گیا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنٹ کے خلاف متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی کی گئی جبکہ ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔