تیندوا کلاس روم میں گھس آیا، حملے میں طالب علم زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندوے نے دسویں جماعت کے طالب علم پر صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس میں داخل ہوا، لڑکے نے تیندوے کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر تیندوے نے اسے بازو سے لپک لیا۔

اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ تیندوا جس کلاس میں تھا اس کا دروازہ بند کرکے حکام کو اطلاع کردی گئی تھی۔