توشہ خانہ کیس میں پیشی؛ عمران خان عدالت پہنچ گئے

ان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عدالتی اوقات کار ختم ہونے کے باوجود کیس کی سماعت کریں گے۔
عمران خان زمان پارک براستہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔ کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان کے ہمراہ ہے۔ کارکنوں کی شدید نعرے بازی جاری ہے۔ ان کے پاس ڈنڈے ہیں۔
کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے کی کوشش تو پولیس نے انہیں روک دیا۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کےلیے شدید شیلنگ کررہی ہے جبکہ کارکنان پتھراؤ کررہے ہیں۔ کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔
عمران خان کی گاڑی ٹول پلازہ پر موجود۔ آگے سے بھی راستہ روکا ہوا اور پیچھے سے بھی راستہ بند۔#چلو_چلو_عمران_کے_ساتھ pic.twitter.com/SCtTdfmuv7
— PTI (@PTIofficial) March 18, 2023
پولیس کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ دیگر علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں داخل نہ ہونے پائیں۔
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس کی سات سماعتوں پر طلبی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد پہلی بار عمران خان آج ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیف کمشنر نے خصوصی اختیارات کے تحت ایک کیس کیلیے عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال ایف 8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کریں گے۔
ایڈیشل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان پر آج فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
دوسری جانب عمران خان کی عدالت میں پیشی کے باعث اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت اسلحے کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی جبکہ گاڑی سڑک پر نکلنے والوں کی لیے ملکیتی ثبوت رکھنا لازمی ہوگا۔