توشہ خانہ کیس،اسلام آبادپولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچ گئی

توشہ خانہ میس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد گرفتاری کیلئےاسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئی ہے۔
پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پہنچ گئی ہے، پی ٹی آئی کارکنان کی بھی زمان پارک آمد جاری ہے، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بھی موجود ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچ گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی قیادت کر رہے ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہاتھ میں نوٹس کی کاپی والا پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شہرکے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جا رہی ہیں، اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کردیےگئے ہیں، ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں جس کی تعمیل کے لیے زمان پارک آئے ہیں۔