vni.global
Viral News International

بیٹی پیدا ہونےکی خوشی میں ٹھیلے والے کا مفت گول گپے کھلانے کا اعلان

بھارتی شہر بھوپال کے ایک گول گپے فروخت کرنے والے شخص نے بیٹی کے پیدا ہونے کی خوشی میں علاقہ مکینوں کو مفت میں گول گپےکھلانے کا اعلان کردیا ۔

انچل گپتا نامی شخص کے ہاں 17 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ علاقہ مکینوں کو مفت میں گول گپے کھلائیں گے ۔

انچل گپتا کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل بیٹا پید اہوا تھا جبکہ اب  بیٹی کی پیدائش میرے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے ، میں ہمیشہ سے  ایک بیٹی چاہتا تھا۔

انہوں نے  کہا کہ اتوار کے روز  بیٹے کی دوسری سالگرہ تھی اور میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بھوپال کے لوگوں کو مفت میں گول گپے  دینے کا اعلان کیا اور انہیں یہ پیغام دیا کہ ’بیٹی ہے  تو مستقبل ہے’ ۔

انچل گپتا نے بتایا کہ انہوں  نے اتوار کے روز 35 ہزار  سے 40 ہزاربھارتی  روپے (یعنی پاکستانی تقریباً 80 ہزار ) کے گول گپے لوگوں کو کھلائے  لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ بیٹی کی پیدائش کی خوشی کسی بھی چیز سے زیادہ تھی۔

یاد رہے کہ بھارت میں بیٹی کے پیدا ہونے کو پسند نہیں کیا جاتا، اور حمل کے دوران بیٹی کی موجودگی کے باعث حمل ضائع کروائے جانے کے بہت سے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.