vni.global
Viral News International

برطانیہ میں ‘منکی پاکس’ کی وبا پھوٹ پڑی ،7 کیسز سامنے آگئے

نرسوں اور ڈاکٹروں کو نئی وبا کے متاثرہ مریضوں کے لیے 'ہوشیار' رہنے کا مشورہ

برطانیہ میں مزید چار افراد میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس سے  وباء کے کیسز کی کل تعداد 7 ہوگئی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق منکی پاکس کے  چاروں نئے مریض ہم جنس پرست( gay) یا (bisexual) مرد ہیں جو لندن میں اس بیماری سے متاثر ہوئے ۔

رپورٹس کے مطابق 4 میں سے  دو افراد ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن منکی پاکس کے کسی بھی گزشتہ کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم نرسوں اور ڈاکٹروں کو  نئی وبا کے متاثرہ مریضوں کے لیے ‘ہوشیار’ رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.