برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم
وزیر اعظم کی مختلف شعبہ جات کے لیے ٹاسک فورسز تشکیل دینے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سیاحت، آئی ٹی، فارماسوٹیکل، ای کامرس اور زراعت جیسے مختلف شعبہ جات کے لیے ٹاسک فورسز تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق وزیراعظم دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں فارماسوٹیکل، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، اسپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں کے علاوہ وفاقی وزرا بشمول نوید قمر، مخدوم مرتضیٰ محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔