بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اضافی سرچارج ایک روپے 55 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک عائد ہوگا۔ اضافی سرچارج کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے شدید دباؤ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان پر مزید 4 شرائط کا دباؤ ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنا ہوگی۔
یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ بجلی پر سرچارج 4 ماہ کے بجائے مستقل بنیادوں پر عائد کرنا ہوگا۔