vni.global
Viral News International

بالآخر روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،45 دن بعد ڈالر کی بڑھتی قمیمتوں کو بریک لگ گئی۔ کاروباری برادری نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت میں 34 پیسے کی کمی ہو گئی، انٹربینک میں ڈالر 200 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی انٹربینک میں قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ برقرار رہا تھا،گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ڈالر 200 روپے 93 پیسے کا فروخت ہوا۔

چھاپے کے وقت شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق موجود نہ تھے

پولیس نے لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق موجود نہ تھے، پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ رات بھی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے تھے، لال حویلی کے اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.