بابر اعظم کی گلوز پہن کر فیلڈنگ پاکستان کو 5 پنالٹی رنز دینا پڑ گئے

دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم کے گلوز پہن کر فیلڈنگ کرنے پر پاکستان کو 5 پنالٹی رنز دینا پڑ گئے۔
کرکٹ قوانین کے مطابق وکٹ کیپر کے سوا کسی بھی فیلڈر کو گلوز پہننے کی اجازت نہیں ہوتی، میزبان کپتان کی اس غلطی پر ویسٹ انڈیز کو 5 پنالٹی رنز دیئے گئے تھے۔
دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ یکطرفہ ہونے کی وجہ سے ان رنز سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا لیکن کسی کانٹے دار مقابلے میں اس طرح کی غلطی مہنگی پڑسکتی تھی۔
قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم کو 276 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 32.2 اوورز میں 155 رنز بنا کر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئی۔