احتساب عدالت نے 16 ارب روپے مالیت کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےمالکان نے پلی بارگین کی درخواست دے رکھی تھی

لاہور کی احتساب عدالت نے 16 ارب روپے مالیت کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےمالکان نے پلی بارگین کی درخواست دے رکھی تھی جس پر احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے پلی بارگین کی درخواست منظور کی۔
عدالت نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو تین سالوں میں رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ نیب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف 25 ارب مالیت کا ریفرنس دائر کیا تھا۔