اے آر رحمان کی بیٹی کی منگنی، خدیجہ نے منگیتر کی تصویر شیئر کردی
بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ کی منگنی 29 دسمبر کو ہوئی ہے جس میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق خدیجہ کے منگیتر ریاض الدین شیخ آڈیو انجینیئر ہیں۔
خدیجہ نے اپنی منگنی کی خبر خود ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی منگیتر کی بھی تصویر شیئر کی۔
خدیجہ کا کہنا تھاکہ ریاض الدین شیخ کے ساتھ منگی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، منگنی میری سالگرہ کے دن قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق خدیجہ اور ریاض الدین شیخ کی شادی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔