’ ایک ہاتھ دو ، ایک ہاتھ لو‘: چالاک بندر کی ویڈیو وائرل
بندروں کی شرارتوں اور چالاکیوں سے بے شک ہر شخص واقف ہے اور یہ انسانوں کی توجہ سمیٹنے میں ذرا دیر نہیں لگاتے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چالاک بندر ایک شخص کا چشمہ لیے پنجرا نما چیز پر بیٹھا ہوا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص اس بندر سے اپنا چشمہ لینے کیلئے اسے جوس کا ڈبا دکھاتا ہے اور اپنا چشمہ لینے کی کوشش کرتا ہے ۔
تاہم بندر اس شخص کو اس وقت تک چشمہ واپس نہیں کرتا جب تک کہ اسے جوس نہیں مل جاتا۔
اس ویڈیو کو ٹوئٹرپر 27 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین مزے مزے کے تبصرے بھی کررہے ہیں۔
بظاہر یہ ویڈیو بھارت کی لگتی ہے لیکن اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔