vni.global
Viral News International

ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں 3 ملکی سیریز کھیلیں گے، نجم سیٹھی

لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں 3 ملکی سیریز کھیلیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ 3 ملکی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، 3 ملکی سیریز میں انگلینڈ یا کسی اور ٹیم کو دعوت دینی ہے یا نہیں ابھی نہیں بتا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے کیونکہ ہم میزبان ہیں، منتظرہوں کہ میرے دوست جے شاہ مسکرا کر کہیں ہائبرڈ ماڈل پرکوئی مسئلہ نہیں۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ پر ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان متعدد بار 2008 کے بعد بھارت کھیلنےگیا، پاکستان نے بھارت کی مہمان نوازی کا ثبوت 2008 میں دیا، دہلی میں فسادات کے وقت کرکٹ بند تو نہیں ہوئی تھی، پاکستان کی سکیورٹی ٹھیک ہوگئی ہے،تمام بڑی ٹیمیں پاکستان آکرکھیلی ہیں، پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیمیں بے وقوف نہیں ہیں، بھارت کی دیگرکھیلوں کی ٹیم پاکستان کھیل کرگئیں تو پھرکرکٹ میں کیاضد ہے؟

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان بھی دورہ بھارت کرتے وقت اسپیشل سکیورٹی کا مطالبہ کرےگا،سیاست کریں گےتو پاک بھارت کرکٹ نہیں چلےگی،پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کو جاری رکھنےکےلیےہائبرڈ ماڈل تجویز کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت جس دن پاکستان آنے پر آمادہ ہوگیا تو اس دن تمام مسائل حل ہوجائیں گے، اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلتا تو نیوٹرل وینیو پر کھیل لے،بھارت کو بھی آئی سی سی کاسوچنا پڑےگا،2025 میں چیمپئن ٹرافی پاکستان میں ہے۔

دوران انٹرویو  نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل کا حل پاکستان اور بھارت کےدرمیان سیاست کو باہرنکال دےگا، احمدآباد سے مسئلہ نہیں، بھارت جہاں کہےگا وہاں کھیلیں گے،ایشین کرکٹ کونسل نے 15 مئی تک جواب دینے کا کہا،بنگلا دیش نےدوران اے سی سی اجلاس میں کہاکہ پاکستان کےبغیر ایشیاکپ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کے ساتھ آخری بات اچھےماحول میں ہوئی،میرے جے شاہ کےساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

نجم سیٹھی نے مطالبہ کیا کہ ایشیاکپ کی تاریخ کا جلد اعلان کیاجائے تاکہ تنازع ختم ہو،پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سےعوام اور حکومتیں خوش ہوں گی،امن پر اعتماد کرتاہوں،پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کا حامی ہوں،پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرےکےملک میں کھیلنا امن کا پیغام دےگا۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلے سال ایشین کرکٹ کونسل کا سربراہ بن سکتاہوں،میری معلومات کےمطابق جے شاہ آئی سی سی سربراہ بننا چاہتےہیں۔

قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق نجم سیٹھی نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی میں ورلڈکپ کھیلیں گے،ورلڈکپ کے بعد بابر کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے،بابر کو کہاہے پرسکون ذہن کےساتھ پاکستان کو ورلڈکپ جتوائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.