vni.global
Viral News International

آصف علی کی بڑے مقابلے سے پہلے پتنگ بازی

چھکے چوکوں کی برسات کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی کی سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے قبل دبئی میں پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حال ہی میں آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے آصف علی نے یہ ویڈیو منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی مہارت سے پتنگ اڑا رہے ہیں۔

آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

قومی ٹیم 2 روز کے آرام کے بعد آج سے آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی تیاری شروع کرے گی جو 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.