vni.global
Viral News International

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

 آئی سی سی کی نئی ون ڈے  رینکنگ میں پاکستان ٹیم ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، آسٹریلیا  کی ٹیم جو پہلے تیسرے نمبر پر تھی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی۔

نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے  جبکہ بھارت پانچویں پوزیشن پر ہے ۔

 پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس اس وقت 106ہیں جبکہ آسٹریلیا 105 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.