vni.global
Viral News International

آئندہ ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 184 ارب روپے رکھنے کی تجویز

آزاد جموں کشمیر اور گلگت کے لیے 95 ارب روپے کے پراجیکٹ کی تجویز

ملک بھر کے لیے آئندہ ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 184 ارب روپے رکھنے اور صوبوں کی اے پی سی سی میں 1384 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے۔

 دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے، اراکین قومی اسمبلی کی پبلک اسکیم کے لیے 91 ارب روپے جبکہ آزاد جموں کشمیر اور گلگت کے لیے 95 ارب روپے کے پراجیکٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ علاقوں کے لیے 50 ارب کے پراجیکٹس کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا کہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 585 ارب روپے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 355 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ 299 ارب روپے اور بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 143 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.