vni.global
Viral News International

انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی نے جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے پچھلے پانچ سیزن میں چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

مانچسٹر سٹی نے  ایسٹن ولا کو 3 لے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل نے اپنے نام کرلیا۔

اتوار کے روز لیگ کے آخری میچ میں ایسٹن ولا  اور مانچسٹر سٹی اتحاد اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئے۔ میچ کے 37ویں منٹ میں ایسٹن ولا کے کیش نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 69 منٹ میں کوٹینو نے گول کرکے سبقت دگنی کی تو مانچسٹر سٹی کے ٹائٹل جیتنے کی اُمیدیں ماند پڑنے لگیں۔

تاہم  پھر پانچ منٹ میں کھیل کانقشہ بدل گیا، گن ڈوگین نے 76ویں، روڈری نے 78 ویں اور 81 ویں منٹ میں گن ڈوگن نے اپنا دوسرا گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی جو آخری وقت تک قائم رہی۔

 یوں مانچسٹر سٹی نے پچھلے پانچ سیزن میں چوتھی بار ٹائٹل  اپنے نام کرلیا۔

مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی مجموعی تعداد 93رہی جبکہ 92 پوائنٹس کے ساتھ لیورپول دوسرے نمبر پر رہی جس نے اپنے آخری میچ میں وولوز کو تین ایک سے ہرایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.