vni.global
Viral News International

انٹربینک میں ڈالر 205 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کے بعد منگل کو بھی کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 205 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر  205  روپے 16 پیسےکا ہوگیا، انٹر بینک میں دو ماہ میں ڈالر 186 سے 205  روپے تک چلا گیا ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے بڑھ کر 206 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.