vni.global
Viral News International

امریکی ڈالر کی قیمت ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گئی

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اڑھائی روپے کا بڑا اضافہ , قیمت 199 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گئی۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اڑھائی روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 199 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اوپن مارکیٹ میں مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی نئی حکومت کے دور میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے مہنگا ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 56 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.