vni.global
Viral News International

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار

ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 73 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت201 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے۔

اُدھر انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی دیکھی اور نئی قیمت 202 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، 100 انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 15.25 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 41553.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 7 کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 433 شیئرز کا لین دین ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.