vni.global
Viral News International

الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک انتخابات کیلئے فنڈز ملنے کے امکانات نہیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک انتخابات کے لئے فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی ادارے کو اب تک رقوم موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ 10 اپریل تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں، وزیراعظم کے پاس سرکولیشن سمری سے فنڈز کی منظوری دینے کا آپشن ہے۔

الیکشن کمیشن نے حکومت سے پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے مانگ رکھے ہیں اور سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو 10 اپریل تک فنڈ الیکشن کمیشن کو دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 نومبر کو الیکشن کمیشن کی 47 ارب کی ڈیمانڈ میں سے 15 ارب کی منظوری دی تھی جو جنرل الیکشن کیلئے نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈ کی عدم فراہمی پر وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ کو توہین عدالت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور سرکولیشن سمری کے ذریعے فنڈزکی منظوری دی جا سکتی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.