افغانستان سے چین برآمد ہونے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں فروخت
افغانستان سے چین برآمد ہونے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں آن لائن فروخت ہوگئے۔

افغانستان اور چین کے درمیان چلغوزوں کی تجارت جاری ہے اور کئی فلائٹس سیکڑوں ٹن چلغوزہ چینی مارکیٹوں تک پہنچا چکی ہیں۔
چینی مارکیٹ میں افغانستان سے برآمد شدہ چلغوزوں کی طلب بڑھتی ہی جارہی ہے اور 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوئے ہیں۔
حال ہی میں افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے ٹوئٹ میں بتایا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس پہنچ چکی ہیں۔