اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی نے شرح سود میں 3فیصد اضافہ کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 3 فیصد بڑھانےکااعلان کردیا جس کے بعد ملک میں شرح سود 20 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود 3 فیصد بڑھا رہے ہیں جس کے بعد شرح سود 20 فیصد ہوگا۔
1/3 The Monetary Policy Committee decided to raise the policy rate by 300 basis points to 20 percent in its meeting today. https://t.co/8ceKtaFu3j pic.twitter.com/OZA85p0Ewx
— SBP (@StateBank_Pak) March 2, 2023
مانیٹری پالیسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں، بیرونی حالات نے قلیل مدتی مہنگائی کا منظر نامہ بگاڑا ہے۔
ڈالر روپے کو روندتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
خیال رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان سے شرح سود بڑھانے کامطالبہ کیا تھا۔