احتساب عدالتوں سے بری ہونے والے ملزمان کی رپورٹ طلب

سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو نیب سے رپورٹ ملزمان کی ضمانت منسوخی کے مقدمے میں طلب کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملزمان عدالت سے کب بری ہوئے؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان 31 جنوری 2022 کو احتساب عدالت سے بری ہوئے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا احتساب عدالتوں سے ملزمان کی بریت کا نیب کے پاس کوئی حساب کتاب ہے۔ نیب ملزمان کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیتا ہے۔ کیس ثابت نہ ہونے پر ملزمان عدالتوں سے بری ہو جاتے ہیں۔
نیب نے سپریم کورٹ میں ظہیر الدین، ناصر قادر، مسعود اختر، سلیم اختر، خالد نعیم کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیلیں دائر کی تھیں۔