vni.global
Viral News International

ابرار الحق کا کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

بھارتی فلم جگ جگ جیو میں ابرارالحق کا گانا "نچ پنجابن" استعمال کیا گیا

گلوکار ابرارالحق نے بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گانے کو بلا اجازت استعمال کرنے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم جگ جگ جیو کل ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں ابرارالحق کا گانا “نچ پنجابن” استعمال کیا گیا ہے۔ ابرارالحق نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا ، عدالت جا کر ہرجانہ وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرن جوہر کی طرح کے ہدایتکاروں کو نقل کئے گئے گانے استعمال نہیں کرنے چاہئیں، بھارت میں میرے چھٹے گانے کی نقل کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.