vni.global
Viral News International

آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کی حفاظت مقدس فریضہ ہے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن رد الفساد پر  اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کے شرکا کو پیشہ وارانہ امور اور قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا آپریشن رد الفساد اور اس کے ذریعے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے  موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں آپریشنل تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاک فوج ملکی سلامتی، سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.