vni.global
Viral News International

آرمی چیف کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ٹینکر ڈرائیور کیلئے انعام

اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے کے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لیجانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو انعام دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرات کی بے لوث مثال قائم کرنے کے اعتراف میں ڈرائیور فیصل بلوچ کو کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیا گیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر ڈرائیور فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔

ڈرائیور فیصل بلوچ نے 7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان پر کھیل کئی قیمتی جانیں بچائیں، فیصل بلوچ جلتا آئل ٹینکر 3 کلومیٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا تاکہ آبادی محفوظ رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.