vni.global
Viral News International

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی

عودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔

سپہ سالار نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات، خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جنرل باجوہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔ پاک سعودی تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان فوج کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.