vni.global
Viral News International

آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پولیس کا رویہ مجرمانہ ہے ،عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تمام قوانین توڑ رہی ہے، بس بہت ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اظہر مشوانی کو آج سہ پہر لاہور سے اغوا کیا گیا ان کا پتہ نہیں چل سکا، 18 مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو پولیس نے زدوکوب کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے بعد اغوا کر لیا گیا، بعد میں ان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے ان پر الزام لگایا گیا، آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پولیس اس مجرمانہ رویے میں ملوث ہیں۔عمران خان نے کہا کہ تمام افسران کی تصاویر عالمی تنظیموں کو بھیج رہا ہوں تاکہ غیر قانونی توڑ پھوڑ اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد کی شناخت کر سکیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر مسلح کارکن اظہر مشوانی کو فوری رہا کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.