vni.global
Viral News International

امریکا ایران مذاکرات، فیلڈمارشل عاصم منیرکی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں

 امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیرنے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی،۔

 ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور امریکا سے جاری مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی تھی۔

– فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

پاکستان کےوزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کی کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور امریکا کے ساتھ جاری تنازعات میں کمی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.